Uncategorizedتازہ ترین

پولیس ڈسپلن پر زیرو ٹالرنس — سوشل میڈیا خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن، 15 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری ،کلوز ٹو پولیس لائنز (خواتین اہلکار بھی شامل)

سوشل میڈیا بالخصوص TikTok پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر محکمانہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے 15 سے زائد پولیس اہلکاروں (بشمول خواتین اہلکاروں) کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر وضاحت جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بعد ازاں غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں تمام متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او آفس میں قائم سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل اور آئی ٹی سٹاف مزید پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہا ہے، جبکہ متعلقہ اہلکاروں کی فہرستیں بھی مرتب کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *