تازہ ترین

عید کے دوسرے روز تتا پانی سے ملنے والی نا معلوم لڑکی کی نعش کیس میں اہم پیش رفت

اندھے ق*تل کو ٹریس کرنے کے لیے ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے چار رکنی ٹیم تشکیل دی چار رکنی ٹیم جس کی سربراہی ڈی ایس پی چوہدری شہزاد کر رہے تھے جب کہ تفتیشی ٹیم میں
چوہدری مہتاب اسلم انسپکٹر CIA کوٹلی
ایس ایچ او تھانہ تتہ پانی قیوم انصاری
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ تتہ پانی مقبول مغل شامل تھے۔
جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی بنیادوں کے زریعے اندھے ق*تل کو ٹریس کرنے کے بعد اہم پیش رفت اس وقت ممکن ہوئی جب پوسٹم مارٹم کی عبوری رپورٹ کے بعد پولیس کو نادرا سے فنگر پرنٹس کی رپورٹ موصول ھوئی۔جسکے بعد لڑکی کی شناخت ہو گئی ۔ لڑکی کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔پولیس نے سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کر کے لڑکی کے خاندان اور اس کے دیگر متعلقین ٹریس کیے۔۔جن میں سے ایک اس کا خاوند جسکا تعلق منڈھول آزاد کشمیر سے ہے جو ثابت ہوا جبکہ شادی کے بعد لڑکی کبھی آزاد کشمیر آئی ہی نہیں تھی جس کا فوٹو دیکھ کر خاوند کے اہل محلہ پہچان لیتے۔۔لڑکی کے مبینہ خاوند کو مہتاب اسلم انسپکٹر سی آئی اے اور قیوم انصاری ایس ایچ او تتا پانی نے لاہور سے گرفتار کر لیا ھے۔۔ جس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس اس کیس کی مکمل گتھی سلجھانے کے قریب پہنچ چکی ہے تاہم اندھے ق*تل کیس کے پس پردہ مکمل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے باضابطہ جاری ہونے والی پریس ریلیز کا انتظار کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *