بریکنگ نیوز
سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛ خاتون خودکش بمبار گرفتار سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛ خاتون خودکش بمبار گرفتار
کوئٹہ (چھان پین نیوز) دہشتگرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال، ڈاکٹر صبیحہ کا نام سامنے آگیا،سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ،خاتون خودکش بمبار گرفتار، بڑی تباہی سے بچا لیا۔
دہشتگرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال، ڈاکٹر صبیحہ کا نام سامنے آگیا،سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ،خاتون خودکش بمبار گرفتار، بڑی تباہی سے بچا لیا۔
خاتون نے بیان دیا کہ مجھے بہکا کر اور استحصال کر کے استعمال کیا گیا۔
ڈاکٹر صبیحہ پر نوجوان لڑکیوں نے manipulation کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمزور حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو استحصال کے بعد شدت پسندی کی طرف دھکیلا گیا،ذہنی دباؤ کے ساتھ ذاتی استحصال بھی کیا گیا، لڑکیوں کو trap کرنے کے لیے نفسیاتی اور ذاتی استحصال کا استعمال کیا گیا۔
اعترافی بیان:
میرا نام لائبہ ہے مجھے گھر میں اور گاؤں میں لوگ فرزانہ کے نام سے جانتے ہیں ، گزشتہ سال میرا رابطہ جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر ابراہیم عرف قاضی سے ہوا، کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کے لیے ذہن سازی کی ، کمانڈر ابراہیم کی تنظیمی باتوں سے میں متاثر ہو گئی اور خودکش حملے کے لیے تیار ہو گئی۔
کمانڈر ابراہیم نے میرا رابطہ دل جان سے کروایا ، جس نے مجھے بی وائی سی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ سے ملوانا تھا،مجھے ٹارگیٹ دیا گیا کہ میں مزید لڑکیوں کو اس کام کے لیے تیار کروں ، کمانڈر دل جان نے مجھ سے ملاقات کرنی تھی ، اور مجھے اپنے ساتھ کیمپ لے کر جانا تھا۔
مجھے خودکش حملے کے لیے جانا تھا لیکن خضدار پہنچے پر مجھے گرفتار لر لیا گیا، میری ذہن سازی کر کے مجھے استعما ل کرنے کی کوشش کی گئی۔
