صحت

کونسی غذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے؟

چھان بین : ہمیشہ سے ہی یہ ایک بڑا سوال رہا ہے کہ ذیابیطس کے  مریضوں کو کونسی غذائیں استعمال کرنی چاہیں جس سے انکی  انسولین میں  اضافہ نہ ہو۔ لیکن اب اس  مسئلے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ محقیقن نے اسکا حل بتادیا ہے ۔

حالیہ طبی تحقیق  میں بتایا گیا ہے کہ کم چکنائی پر مشتمل ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ انسولین ایک اہم ہارمون ہے جو خون میں موجود گلوکوز  کو پٹھوں اور جگر کے خلیات تک منتقل کر کے توانائی میں بدلنے میں مدد دیتا ہے مگر ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کا جسم خود انسولین بنانے سے قاصر ہوتا ہے۔

مطالعے کے دوران محققین نے دو مختلف غذائی طریقوں کا موازنہ کیا جن میں ایک کم چکنائی والی ویگن غذا اور دوسری مقدار پر قابو رکھنے والی خوراک شامل تھی۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ ویگن غذا استعمال کرنے والے مریضوں کی یومیہ انسولین کی مقدار میں اوسطاً تقریباً 28 سے 30 فیصد تک کمی ہوئی جبکہ دوسرے گروپ میں کوئی خاص فرق سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خوراک میں سبزیوں، دالوں، اناج اور پھلوں کا مناسب استعمال نہ صرف خون میں شوگر کی سطح کو بہتر طریقے سے قابو میں رکھ سکتا ہے بلکہ دواؤں پر انحصار بھی کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم ذیابیطس مریضوں کو خوراک میں تبدیلی سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *