ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 12خوارج جہنم واصل، وطن کے 15 بہادر نوجوان شہید
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں وطن کے 15 بہادر جوان شہید ہوئے جسکی کارروائی میں 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی نےدہشتگردوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نےجرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید دباؤ کا شکار حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادرجوان شہید ہوگئے، شہدا میں 12 فوجی جوان،2 پولیس کے جوان اورمحکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکارشامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن کر ریے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کےخلاف بھرپور کارروائیاں نغیر کسی تعطل جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادرشہدا کی عظیم قربانیاں وطن کےدفاع، قومی سلامتی کےتحفظ کےعزم کومزید مضبوط کرتی رہیں گی ۔
