اندھے قتل کا معمہ حل — ایبٹ آباد پولیس کی شاندار کارکردگی
ڈی ایس پی گلیات سرکل متاب نظیر اور ایس ایچ او تھانہ بگنوتر سردار الطاف کی زیرِ نگرانی ایبٹ آباد پولیس نے ایک اندھے قتل کا معمہ انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے حل کر لیا۔
14 جون کو جعفر گاؤں، تھانہ بگنوتر کی حدود سے 23 سالہ نوجوان کے لاپتا ہونے کے بعد 15 جون کو تھانہ بگنوتر میں گمشدگی کی درخواست درج کرائی گئی۔
15 جون کو ہی مذکورہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی، جبکہ 16 جون کو تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ کیس انتہائی مشکل تھا، کیونکہ قتل کے حوالے سے کوئی واضح ثبوت یا اہم سراغ موجود نہیں تھا۔ مگر ایبٹ آباد پولیس کے فرض شناس اور محنتی افسر حاجی کلیم صاحب نے ہمت نہ ہاری۔
حاجی کلیم صاحب نے دن رات انتھک محنت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بالآخر 18 سالہ مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حاجی کلیم صاحب جیسے محنتی، فرض شناس اور قابل پولیس افسر محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ تفتیش قابلِ تحسین ہے
