عالمی مارکیٹ میں سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کراچی: (چھان بین نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32.10 ڈالر اضافے کے سبب 5034ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں 1.16ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 81.84ڈالر ہوگئی ہے جبکہ پلاٹینیم 48.80ڈالر اضافے کے ساتھ 2143 ڈالر پر فروخت ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے سبب سونے، چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسہ جاری ہے۔
