کاروبار

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2026-27 کے لیے پرائمری ڈیلرز مقرر کردیے

مالی سال 2025-26 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے تین پرائمری ڈیلرزیہ ہیں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان(یو بی ایل ) ، نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی ) اور بینک الفلاح لمیٹڈ

اسٹیٹ بینک نے جاری مالی سال کے لیے تمام اہل اداروں سے پرائمری ڈیلرز اور اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز کے انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ قواعد و ضوابط میں مقررہ معیار کے مطابق صرف 10 مالیاتی اداروں کو پرائمری ڈیلرز جبکہ دو اداروں کو اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز کے طور پر منتخب کیاہے۔

اسٹیٹ بینک نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )، نیشنل بینک آف پاکستان (این پی بی )، بینک الفلاح لمیٹڈ(بی اے ایف ایل )، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل )، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ(ایچ ایم بی ایل)، مسلم کمرشل بینک بینک لمیٹڈ( ایم سی بی) دی بینک آف پنجاب، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ اور سٹی بینک این اے پاکستان برانچ کو پرائمری ڈیلرز مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کو اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز منتخب کیا ہے۔

مالی سال 2025-26 کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان اور بینک الفلاح لمیٹڈ نے بہترین کارکردگی دکھائی اور تین پرائمری ڈیلرز میں شامل ہوئے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 میں دیگر تمام پرائمری ڈیلرز اور اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز کی کارکردگی کی درجہ بندی علیحدہ خطوط کے ذریعے متعلقہ اداروں کو آگاہ کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *