اگرامریکہ ہم پر حملے روکے تو ہم بھی مشرقِ وسطیٰ میں جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ایران نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے گزشتہ دو راتوں سے ایران پر حملے نہیں ہوئے ، اس لئے ہم نے بھی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں کے خلاف اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تقریباً پانچ ماہ سے جاری جنگ میں عارضی وقفہ آیا ہے، جبکہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ امریکہ کو دفاعی ہتھیاروں کے محدود ہوتے ذخائر کے باعث مزید فوجی کارروائیوں سے گریز کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران کے فوجی ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا، ’یہ حملے دو رات قبل تک جاری رہے، لیکن گزشتہ دو راتوں سے امریکیوں نے اپنے حملے روک دیے ہیں۔ چونکہ ہماری حکمتِ عملی بنیادی طور پر جوابی کارروائی پر مبنی تھی، اس لیے ہم نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔‘
