مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال: خام تیل کی قیمت 100بیرل سے تجاوز کرگئی
چھان بین نیوز: امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہےاور اس کے اثرات عالمی منڈی میں بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 23فیصد اضافے کے سبب 114.36ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل قیمت میں 27فیصد اضافے سے 115.11 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ طوالت اختیار کرگئی تو فی بیرل تیل کی قیمت 120 ڈالر تک جاسکتی ہے۔
